04 اپریل ، 2012
کراچی …برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر فرانسس کیمبلنے بد ھ کے روز ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی رہائش گا ہ المعرو ف نائن زیرو عزیز آبادکادور ہ کیا اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرڈاکٹر فاروق ستاراور محترمہ نسرین جلیل سے ملاقات کی ۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے اراکین مصطفی کمال،کنور خالد یونس ، حق پرست سینیٹرز فروغ نسیم ، حق پرست صوبائی وزیر فیصل سبزواری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی ، معاشی اور اقتصاد ی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔اس موقع پربرطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے ڈاکٹر فاروق ستار سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں حا لیہ دہشت گردی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہارکیااور ایم کیوایم کے کارکنان اورمہاجرہمدردوں کی شہادت پردلی افسوس و ہمدردی کااظہاربھی کیا۔قبل ازیں ڈپٹی ہائی کمشنر جب ایم کیوایم کے مرکزنائن زیر و پہنچے تو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اراکین نے انہیں خوش آمدیدکہا ۔