دنیا
16 مارچ ، 2014

کریمیا : ریفرنڈم میں نوے فیصد ووٹر روس سے الحاق چاہتے ہیں،ایگزٹ پول

کریمیا : ریفرنڈم میں نوے فیصد ووٹر روس سے الحاق چاہتے ہیں،ایگزٹ پول

سیواستوپول، کریمیا…ایگزٹ پول کے مطابق یوکرین کے علاقے کریمیا میں ہونے والے ریفرنڈم میں نوے فیصدووٹروں نے روس سے الحاق کے حق میں ووٹ دیے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کریمیامیں ریفرنڈم کاووٹنگ ٹرن آوٴٹ80فیصدرہا۔ادھر دوسری جانب واشنگٹن میں ترجمان وائٹ ہاؤ س نے کہا ہے کہ ریفرنڈم کے نتائج کو مستردکرتے ہیں،ترجمان نے مزید کہا کہ کریمیامیں روس کے اقدامات خطرناک ہیں۔

مزید خبریں :