05 اپریل ، 2012
لاس اینجلس. . . .آنجہانی امریکی گلوکارہ،اداکارہ وٹنی ہیوسٹن کے کمرے سے ملنے والا سفیدپاوٴڈرکوکین تھا۔تحقیقاتی افسرکی رپورٹ جاری کردی گئی۔ہالی وڈاداکارہ گلوکارہ وٹنی ہیوسٹن رواں برس گیارہ فروری کوبیورلی ہلز کے ہوٹل کے باتھ ٹب میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔وٹنی کی موت کی تحقیقات کرنے والے افسرکی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں انکشاف کیاگیا ہے کہ آنجہانی ہالی وڈاسٹارکے کمرے سے ملنے والا سفید پاوٴڈر کوکین تھا جبکہ رول ہوا کاغذ، ایک چھوٹا چمچ اور ایک شیشہ بھی برآمد ہوا تھا۔عام طورپر یہ تمام اشیاء کوکین استعمال کرنیوالے افرادکے پاس پائی جاتی ہیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق وٹنی کی موت کاسبب کوکین کی زیادتی کے باعث پڑنے والادل کادورہ تھا۔