انٹرٹینمنٹ
05 اپریل ، 2012

کرشمہ کپور کی ’ڈینجرس عشق‘ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

کرشمہ کپور کی ’ڈینجرس عشق‘ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

ممبئی… بالی ووڈ اسٹار کرشمہ کپور ایک بار پھر فلمی د نیا میں لوٹ آئی ہیں ، ان کی نئی فلم’ ڈینجرس عشق ‘کا تھری ڈی ٹریلر دھوم مچا رہا ہے۔ بالی ووڈ اسٹار کرشمہ کپور کافی عرصے سے فلموں سے دور تھیں ، تاہم اب انھوں نے ایک بار پھر فلم نگری کا رخ کیا ہے۔ اور اب وہ دکھائی دے رہی ہیں مشہور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر وکرم بھٹ کی نئی فلم، ڈینجرس عشق میں۔ فلم کا تھری ڈی ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم میں کرشمہ ایک ماڈل کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ یہ فلم گیارہ مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :