05 اپریل ، 2012
ایتھنز… یونان میں پینشنر کی خودکشی کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ایتھنز میں ہزاروں افراد نے پارلے منٹ کے سامنے جمع ہوکر مظاہرہ کیا،یہ مظاہرے ایک پنشنر کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئے، جس نے خراب معاشی حالات کے باعث خودکشی کرلی تھی، مظاہرے کے دوران مشتعل افراد نے پارلے منٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جنھیں روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور ہوائی فائرنگ کی، مشتعل افراد نے بھی پولیس پر پتھراوٴ کیا اور متعدد مقامات پر جلاوٴ گھیراوٴ کیا۔