19 مارچ ، 2014
کوالالمپور…طیارے کی گمشدگی کا معما حل نہ ہوسکا،ملائشین وزیر دفاع کہتے ہیں کہ پائلٹ کے گھر میں موجودسیمی لیٹر فلائٹ سسٹم سے تلف کی گئی فائلیں ری کور کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔ملائشیا ائیر لائن کے طیارے کی گمشدگی کا معمہ حل نہ ہوسکا۔ملائشین وزیر دفاع کہتے ہیں کہ طیارے کے پائلٹ کے گھر میں موجودفلائٹ سسٹم سے تلف کی گئی فائلز کو ری کور کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔ ملائشیا کی پرواز کے پائلٹ نے گھر میں خصوصی سسٹم نصب کیاہوا تھا جس میں حالیہ ڈیٹا تلف کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس ڈیٹا کو ری کور کرنے کی کوشش جاری ہے تاکہ پائلٹ کے حوالے سے کچھ مزید معلومات مل سکیں۔ ادھر وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ گمشدہ طیارے کو مالدیپ کے اوپر پرواز کئے جانے کی اطلاعات کی چھان بین جاری ہے۔