21 مارچ ، 2014
ڈھاکا…ورلڈ ٹی20 کا باقاعدہ آغاز آج سے ہورہا ہے، پاکستانی شاہین بھارتی شیروں پر جھپٹنے کیلئے تیارہیں،ورلڈ ٹی 20 کے پہلے میچ دو سابق ورلڈ چمپئن پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔تمام شائقین کی نگاہیں اس ٹاکرے پر جمی ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب تک 5 مرتبہ ٹی20 انٹرنیشنلز میں آمنے سامنے آئی ہیں۔بھارت نے 3 اور پاکستان نے صرف 1 میچ جیتا ہے۔حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پاکستان فیورٹ ہے۔ پاک بھارت میچ کے لیے کرکٹ دیوانوں میں جوش انتہا کو پہنچ چکا ہے، لانڈھی میں ایک اسکول کی خواتین اساتذہ نے قومی ٹیم سے محبت کا اظہار لِپ اسٹک کے ذریعے شیشے پر مختلف نعرے لکھ کر کیا اور ان نعروں میں قومی کرکٹرز کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔سابق مایہ ناز بیٹسمینجاوید میانداد کہتے ہیں کہ میچ میں کوئی جیتے کوئی ہارے سب کو میچ کا مزہ لینا چاہئے، ہار کے بعد ہار کو بھول جانا چاہئے۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ذوالفقار بابر کی جگہ ایک اور فاسٹ بولر کھلایا جائے۔ سابق اسپیڈ اسٹار راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کہتے ہیں کہ بیٹسمین چل گئے تو پاکستان کی جیت یقینی ہے۔ میدان میں مقابلے سے پہلے پاک بھارت ٹاکرا میں 9 کپتان آمنے سامنے آئے۔ سابق بھارتی کپتان کپل دیو کی رائے میں دھونی الیون کا سیمی فائنل کھیلنے کا کوئی چانس نہیں۔ ساروگنگولی کہتے ہیں پاکستان ٹیم زیادہ متوازن ہے۔