Time 26 جون ، 2025
پاکستان

فیصل آباد جانیوالا تیزاب سے بھرا ٹینکر مین جی ٹی روڈ پر الٹ گیا

فیصل آباد جانیوالا تیزاب سے بھرا ٹینکر مین جی ٹی روڈ پر  الٹ گیا
حادثے کا شکار ہونے والا ٹینکر ضلع شیخوپورہ سے فیصل آبادجارہا تھا—فوٹو: فائل

پنجاب کے شہر شاہ کوٹ میں مین جی ٹی روڈ پرتیزاب سےبھرا ٹینکر الٹ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثےکے بعدٹینکر سے لیکیج شروع ہوگئی۔

بتایا جارہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ٹینکر ضلع شیخوپورہ سے فیصل آبادجارہا تھا تاہم ٹینکر الٹنے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید خبریں :