دنیا
22 مارچ ، 2014

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت، 4 فلسطینی جاں بحق

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت، 4 فلسطینی جاں بحق

مقبوضہ بیت المقدس…فلسطین میں اسرائیلی جارحیت ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے، تین روز پہلے ایک نوجوان اور آج پھر 4 فلسطینی ،اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے رات گئے ایک گھر میں گھس کے کارروائی کی، گھر کے مکینوں کو باہر نکل جانے کا حکم سنانے کے بعد آدھے گھنٹے تک فائرنگ کرتے رہے،صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے جنین کے مہاجر کیمپ کے مکان میں حماس کا کارکن،حمزہ ابو الحجا، جاں بحق ہو گیا،واقعے کے خلاف احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی،جس سے مزید تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے،جب کہ 15 زخمی ہوئے ،واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے، تین دن پہلے بھی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا،جس کے بعد سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ جولائی میں ہونے والے امن مذکرات کے بعد بھی اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا،جولائی سے اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 57 فلسطینی جاں بحق اور 900 زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :