دنیا
22 مارچ ، 2014

ڈیلس میں فن ایشیا انٹرٹینمنٹ کے تحت ہولی منائی گئی

 ڈیلس میں فن ایشیا انٹرٹینمنٹ کے تحت ہولی منائی گئی

ڈیلس …راجہ زاہد اختر خانزادہ/ نمائندہ خصوصی… ڈیلس میں فن ایشیا انٹرٹینمنٹ کے تحت ہولی منانے کا خصوصی انتظام کیا گیا ، ہیڈن کور پارک میں منائے جانے والے اس تہوار میں ساؤتھ ایشین ممالک سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی نغمے بھی پیش کئے گئے۔ مرد ، خواتین نے ایک دوسرے پر خوب رنگ پھینک کر ہولی منائی اور دل کھول کر ڈانس کیا۔ بچوں نے بھی اس موقع پر بھرپور انجوائے کیا جبکہ ہولی کی مناسبت سے مخصوص گانے بھی مقامی گلوکاروں نے پیش کئے۔ ہولی کے تہوار میں مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں :