22 مارچ ، 2014
لاہور…پاکستانی فلموں کیلئے طویل عرصے تک لازوال دھنیں تخلیق کرنے والے نثار بزمی کو ہم سے جدا ہوئے آج 7سال بیت گئے۔ نثار بزمی نے 40بھارتی اور 66پاکستانی فلموں کا میوزک دیا، پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔ پاپ سنگر عالم گیر کو متعارف کرونے والے نثار بزمی ہی ہیں جوفضل احمد فضلی کی دعوت پر 21جون 1962ء کو بھارت سے پاکستان آئے۔ نثار بزمی 83 سا ل کی عمر میں 22 مارچ 2007ء کو انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے 1939ء میں آل انڈیا ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ 1946ء میں بھارتی فلم جمنا پار کیلئے موسیقی ترتیب دی اور اپنا نام سید نثار احمد سے نثار بزمی رکھ لیا۔