کھیل
24 مارچ ، 2014

ٹی 20ورلڈ کپ:سری لنکا نے ہالینڈ کو 9وکٹ سے ہرا دیا

ٹی 20ورلڈ کپ:سری لنکا نے ہالینڈ کو 9وکٹ سے ہرا دیا

چٹاگانگ…بنگلادیش میں جاری آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں ہالینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ میں سری لنکا نے ہالینڈ کو 9وکٹ سے ہرا دیا۔ ہالینڈ کی جانب سے دیا گیا 40رنز کا ہدف سری لنکا نے صرف 5اوورز میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سری لنکا کے کوشل پریرا 14رنز بنا کر ہالینڈ کے احسن ملک کی گیندپر آوٴٹ ہوئے۔ تلکارتنے دلشان 12اور مہیلا جے وردھنے 11رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے ۔اس سے قبل ہالینڈ کی پوری ٹیم 10.3اوورز میں صرف 39رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی تھیجو ٹی 20کی تاریخ کا سب سے کم اسکور ہے۔

مزید خبریں :