کھیل
25 مارچ ، 2014

ورلڈ ٹی 20 : ویسٹ انڈیزکا بنگلادیش کو جیت کے لیے172 کا ہدف

ورلڈ ٹی 20 : ویسٹ انڈیزکا بنگلادیش کو جیت کے لیے172 کا ہدف

میرپور،ڈھاکا…ورلڈ ٹی 20 کے گروپ ٹو کے ایک میچ میں ویسٹ انڈیزنے بنگلادیش کو جیت کے لیے172رنز کا ہدف دیا ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 171رنز بنائے۔میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سامی الیون کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی،جس کا ویسٹ انڈین بیٹسمینوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور ایک قابل قدر مجموعہ ترتیب دیا ہے۔ویسٹ انڈیز کی اننگز میں وین اسمتھ 72،کرس گیل 48اور سموئل 18کی شاندار بیٹنگ نے ٹائیگرز کے چھکے چھڑادیئے ،دونوں کی اوپننگ رفاقت میں 97رنز کی شراکت قائم ہوئی،بعدازاں گیل اور سموئل کے درمیان 54کی شراکت جڑی۔بنگلہ دیش کی جانب سے الامین حسین نے 3،محمودالله،شیکب الحسن اور ضیاء الرحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :