پاکستان
27 مارچ ، 2014

سپریم کورٹ کا لاپتہ شخص تاصف ملک کواہل خانہ سے ملاقات کا حکم

سپریم کورٹ کا لاپتہ شخص تاصف ملک کواہل خانہ سے ملاقات کا حکم

اسلام باد…سپریم کورٹ نے لاپتہ شخص تاصف ملک کیس میں حکومت کو 3 اپریل سے قبل اسکے اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لاپتہ شخص تاصف ملک کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عتیق شاہ سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود تاصف ملک سے اس کے اہل خانہ کی ملاقات کیوں نہیں کرائی گئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کے بنا پر تاصف ملک کوہاٹ منتقل نہیں کیا جاسکا تھا،اب اسیکوہاٹ منتقل کرکے طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے،عدالت نے 3 اپریل سے پہلے ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :