27 مارچ ، 2014
چٹاگانگ…بنگلادیش میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی 20کے انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔انگلینڈ کی ٹیم میں ایلیکس ہیلس، مائیکل لمپ، معین علی، ایون مورگن، جوس بٹلر(وکٹ کیپر)، روی بوپارا، ٹم بریسنن، کرس جورڈن، اسٹوارٹ براڈ(کپتان)، جیمس ٹریڈویل اور جیڈ ڈرن بیچ شامل ہیں جبکہ سری لنکا کی ٹیم تلکارتنے دلشان، کوشال پریرا، مہیلا جے وردھنے، کمار سنگاکارا(وکٹ کیپر)، ڈینیش چندی مل(کپتان)انجیلو میتھیوز، تھسارا پریرا، نوان کلاسیکارا، سچیترا سینا نائیکے، لاستھ ملنگا اور اجنتھا مینڈس پر مشتمل ہے۔