27 مارچ ، 2014
سلہٹ…بنگلادیش میں جاری ویمنز ورلڈ کپ ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 59رنز سے ہرادیا۔168رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 7وکٹ پر 108رنز بناسکی۔ کپتان ثنا میر اور جویریہ خان نے 35، 35رنز اسکور کیے۔نیوزی لینڈ کی بولرز لیڈن ڈیوس نے 15رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر 167رنز بنائے تھے جس میں اوپننگ بیٹسویمن سوزی بیٹس نے 94رنز بنائے اور ناٹ آوٴٹ رہیں۔