پاکستان
27 مارچ ، 2014

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی کانفرنس،جلال محمود ،لیاقت بلوچ، غوث علی شاہ ، مشاہد حسین کا خطاب

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی کانفرنس،جلال محمود ،لیاقت بلوچ، غوث علی شاہ ، مشاہد حسین کا خطاب

کراچی …کراچی میں سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے تحت قومی کانفرنس ہوئی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ شفاف سیاسی نظام کے لیے آزاد الیکشن کمیشن قائم کیا جائے۔ جلال محمود شاہ نے صدارتی تقریر میں کہا کہ سیاسی جماعتیں شفافیت کو موضوع بنائیں اور طالبان سے مذاکرات کو حکومت کے لیے چھوڑ دیں۔ نون لیگ کے رہنما غوث علی شاہ نے مطالبہ کیا کہ شفاف انتخابات کے لیے عدلیہ کو بااختیار کیا جائے اور عدلیہ کو فوج کی مدد بھی حاصل ہو۔ جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی شفافیت کے لیے سیاسی جماعتوں کے اندر بھی جمہوری کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ موجود ہ حکومت مفلوج اور خوف زدہ ہے، طالبان سے مذاکرات پر فوج کی طرف دیکھنا شروع کردیتی ہے۔ قومی کانفرنس سے سینیٹر حاصل بزنجو، سینیٹر طلحہ محمود، رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین اور دیگر سیاسی رہنماوٴں نے بھی خطاب کیا ۔

مزید خبریں :