27 مارچ ، 2014
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے معروف گروپ شین ڈونگ رویائی نے پنجاب میں ٹیکسٹائل اور توانائی کے شعبوں میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔ شہبازشریف نے لاہور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران بتایا کہ پنجاب حکومت موٹروے کے قریب قائداعظم اپیرل پارک قائم کررہی ہے، رویائی گروپ اس پارک میں انفرااسٹرکچر کی فراہمی اور70 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ میں سرمایہ کاری کرے گا، رویائی گروپ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹیکسٹائل زون بھی قائم کرے گا۔