27 مارچ ، 2014
اسلام آباد…طالبان شورٰی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر جیو نیوز کو مل گئی ہیں جن میں نامعلوم مقام پر فریقین کے درمیان مذاکرات کا منظر دکھایا گیا ہے۔ حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کے مذاکرات کی ویڈیو اور تصاویر جیو نیوز کو مل گئی ہیں۔ حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کے اراکین نے گذشتہ روز نامعلوم مقام پرمذاکرات کیے۔ ویڈیو میں طالبان شوریٰ، حکومتی کمیٹی کے اراکین رستم شاہ مہمند، ارباب عارف، میجرعامر اور دیگر موجود ہیں۔ رابطہ کار کمیٹی کے اراکین مولانا سمیع الحق، پروفیسر ابراہیم اور مولانا یوسف شاہ بھی ویڈیو میں نظر آرہے ہیں۔ جیو نیوز کو ملنے والی تصاویر میں طالبان کے مسلح افراد بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔