پاکستان
28 مارچ ، 2014

خیبر پختون خوا میں ارتھ آور کی تقریب، شعیب اختر کی شرکت

خیبر پختون خوا میں ارتھ آور کی تقریب، شعیب اختر کی شرکت

ڈیرہ اسما عیل خان…صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں جیو اور لکی سیمنٹ کے تحت”ارتھ آور“ منایا گیا۔ تقریب میں کرکٹر شعیب اختر نے خصوصی شر کت کی۔ماحولیاتی آلودگی اور توانائی کا غیر ضروری استعمال ترک کرنے سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے 29مارچ کو دنیا بھر میں ”ارتھ آور“ منایا جاتا ہے۔ ”ارتھ آور“ کا آغاز 2007ء میں آسٹریلیا کے شہرسڈنی سے ہوا۔ اسی حوالے سے لکی مروت کے علاقے ”درہ پیزو“ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کرکٹر شعیب اختر نے خصوصی شرکت کی۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ملک بڑا بجلی کے بحران سے گزررہا ہے، ہم لوگ یہاں تکلیف میں ہیں، مجھے کوئی حکمران نہیں سمجھا ئے گا، حکمران مجھے یہ سسٹم نہیں سمجھائیں گے کہ باہر نکلتے وقت بتیاں بند نہ کرو یا بند کرو یہ سسٹم کی نہیں میری اپنی خرابی ہے۔پاکستان میں توانائی کے ذرائع ناکافی ہیں اور بجلی سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کے شعور میں بھی کمی ہے، اس حوالے اس دن کو مناکر عوام میں توانائی کی بچت کا شعور بیدار کیا جاسکتا ہے، سیمنٹ فیکٹری میں اس دن کی اہمیت کے حوالے سے لائٹس بجھائی جاتی ہیں، توانائی کی بچت کیلئے ایک بلب کو بجھانا کسی اندھیری گلی یا تا ریک گھر کو روشنی مہیا کرسکتا ہے، بس یہی پیغام اور مقصد ہے اس دن کو منانے کا۔

مزید خبریں :