28 مارچ ، 2014
پشاور…طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات میں کوئی فہرست حوالے نہیں کی گئی، غیر عسکری قیدیوں اور دیگر مطالبات سے متعلق فہرست پہلے ہی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حوالے کی جاچکی ہے۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ وزیر داخلہ کو دی گئی فہرست پر کا م ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اصل ہدف محض جنگ بندی میں توسیع نہیں بلکہ امن کی مستقل بحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین میں عدم اعتماد تھا، جس سے جلد نکل آئیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ پروفیسر اجمل، حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر کی رہائی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔