پاکستان
28 مارچ ، 2014

پیمرا لاوارث محکمہ ہے، ہمارے مسائل حل نہیں ہو رہے، کیبل آپریٹرز

پیمرا لاوارث محکمہ ہے، ہمارے مسائل حل نہیں ہو رہے، کیبل آپریٹرز

لاہور…کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پیمرا لاوارث محکمہ ہے، مسائل حل نہیں ہورہے، وزیر اعظم ایک ماہ میں پیمرا کا مستقل چیئرمین مقرر کریں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیبل آپریٹرز کے صدر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالجبار اور چیئرمین غفران مجتبیٰ نے کہا کہ بلاوجہ بھاری جرمانوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈین چینلز عام کرنے کیلئے 20ارب روپے کے اسمگل شدہ ڈی ٹی ایچ ڈبے گھروں میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔ ا نہوں نے خبردار کیا کہ کیبل آپریٹرز کی روزی پر ڈاکہ ڈالا گیا تو پورے ملک میں کیبل بند کرادیں گے۔

مزید خبریں :