28 مارچ ، 2014
ریاض…امریکی صدر باراک اوباما سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے۔شاہ عبداللہ سے ملاقات میں شام کے بحران اور ایران کے جوہری پروگرام پر بات ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما ایک روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔ امریکا کے صدر باراک اوباما دورہٴ یورپ کے اختتام پرجمعہ کی شام سعودی عرب پہنچے۔ امریکی صدر بارک اوباما ریاض کے مضافات میں شاہی محل میں سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات میں صدر اوباما شام میں بحران کے خاتمے اور باغیوں کی فوجی امداداور ایران کے جوہری پروگرام پرجاری بات چیت، مشرق وسطیٰ کے امن مذاکرات اور مصر کے سیاسی حالات پربھی تبادلہ خیال کریں گے۔