پاکستان
28 مارچ ، 2014

کراچی :پولیس افسران اور اہلکاروں کیلئے بھتا جمع کرنے والا گرفتار

کراچی :پولیس افسران اور اہلکاروں کیلئے بھتا جمع کرنے والا گرفتار

کراچی …کراچی پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی۔ پولیس افسران اور اہلکاروں کیلئے بھتا جمع کرنے والا ملزم شارع فیصل تھانے سے گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ ایسٹ زون کی پولیس نے شارع فیصل تھانے میں کارروائی کرکے پولیس افسران اور اہلکاروں کیلئے بھتا جمع کرنے والے بیٹر لیاقت کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھتا جمع کرنے والے دیگر دو اہلکاروں ظفر علی اور راحت کی تصاویر بھی میڈیا کو جاری کردی گئی ہیں اور ان کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق منشیات فروشوں اور دیگر جرائم کے اڈوں سے پولیس کے اعلیٰ افسران کیلئے بھتا جمع کرنے والے گرفتار بیٹر لیاقت نے پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے نام بتادیئے ہیں جن میں ایس ایچ او فہیم فاروقی، ارشد جنجوعہ، اسلم پرویز، سہراب میوٴ سمیت دیگر ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز شامل ہیں۔ ملزم لیاقت کے مطابق وہ شارع فیصل تھانے کے ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی سمیت اعلیٰ افسران کو 2لاکھ روپے کی رقم اکٹھی کرکے دیتا تھا۔

مزید خبریں :