28 مارچ ، 2014
اسکردو…مجلس وحدت مسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ملک کو 80 کی دہائی میں واپس لے جا رہے ہیں، موجودہ حکومت کی خارجہ اور داخلہ پالیسیاں ملکی مفادات کیخلاف ہیں۔یہ بات انہوں نے اسکردو میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ عوام کو مسلک اور علاقائیت کے نام پر لڑانے والے ریاستی ادارے اور حکمران اب بے نقاب ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور بحرین کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر عوام کو شدید تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت، بلتستان کے عوام کو مخصوص لابی نے آئینی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے ۔