پاکستان
28 مارچ ، 2014

فیصل آباد:خلع مانگنے پربیوی کوبم سے اڑانے کی دھمکی،مقدمہ درج

فیصل آباد:خلع مانگنے پربیوی کوبم سے اڑانے کی دھمکی،مقدمہ درج

فیصل آباد…فیصل آباد میں خلع مانگنے پر شوہر نے بیوی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی۔ پولیس کے مطابق ایک خاتون فاخرہ نے درخواست دی ہے کہ ایک شخص ارشد اس کی بہن کی بچیوں کو دینی تعلیم دینے آتا تھا اور اس نے خود کو کنوارہ ظاہر کرکے شادی کرلی۔ کچھ عرصے بعد فاخرہ کو پتا چلا کہ ارشد پہلے سے شادی شدہ اور 5بچوں کا باپ ہے، اس پر فاخرہ نے خلع کے لیے درخواست دے دی، تاہم شوہر نے فاخرہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :