30 مارچ ، 2014
میرپور،ڈھاکا…ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ ٹو کے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 73رنز سے شکست دیدی،اس سے قبل میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 160رنز کا ہدف دیا تھا۔جواب میں عالمی شہرت یافتہ پلیئرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد مرجھائی ہوئی کینگروز ٹیم بھارتی سورماؤں کا منہ توڑ جواب نہ دے سکے اور چھوٹے چھوٹے وقفے وقفے سے کینگروز پویلین لوٹتے رہے۔یوں پوری کینگروز سائیڈ 16.2اوورز میں صرف86رنز تک ہی محدود رہی ۔آسٹریلیا23،ڈیوڈوارنر19قابل ذکر بیٹسمین تھے۔بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے چار ،امیت مشرا نے دو جبکہ بھوینشور کمار،موہت شرمااور رویندرا جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت کے روی چندرن ایشون کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔