پاکستان
31 مارچ ، 2014

عدالتوں پر اعتماد کیلئے فعال انداز سے کام کیا جائے گا،جسٹس فصیح

عدالتوں پر اعتماد کیلئے فعال انداز سے کام کیا جائے گا،جسٹس فصیح

پشاور…چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس میاں فصیح الملک نے کہا ہے کہ اگر عدالتیں اسی طرح فعال طریقے سے کام کرتی رہیں تو عدالتوں پر عوام کا اعتماد بحال ہو گا۔پشاور ہائی کورٹ میں بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف براداری سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں فصیح الملک نے کہا کہ عوام کی آزاد عدلیہ سیبڑی امیدیں وابستہ ہیں،وکلاء اپنے درمیان کالی بھیڑوں سے باخبر رہیں۔ ان کہنا تھا کہ اگر عدالتیں اسی طرح فعال طریقے سے کام کرتی رہیں تو عدالتوں پر عوام کا اعتماد بڑھے گااور ملک میں قانون کی حاکمیت قائم ہوگی۔

مزید خبریں :