01 اپریل ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ کی قیادت کا مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشرف کانام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق امور پرمشاورت کی گئی ،پر ویز مشرف کے معاملے پراجلاس میں موجود شرکاء تقسیم نظر آئے،ایک گروپ کا موقف تھا کہ مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی جائیگی اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق قانونی امورسامنے رکھے جائیں گے، جبکہ ایک گروپ کا موقف تھا کہ پر ویز مشرف کا نام ای سی ایل سے فوری طور پر نکال دیا جائے۔صورت ھال کے پیش نظرمشرف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کرینگے۔