دنیا
02 اپریل ، 2014

چلی زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد5 ہوگئی، قیدیوں کے فرار کے بعد فوج تعینات

چلی زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد5 ہوگئی، قیدیوں کے فرار کے بعد فوج تعینات

سانتیاگو… چلی میں زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی، 3سو قیدی فرار ہونے کے بعدفوج تعینات کردی گئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔چلی میں آنے والے8اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے نے ہر طرف خوف و ہراس پھیلا دیا، زلزلے کا مرکز شمالی ساحلی شہر،آئی کیوئی کیو Iquiqueتھا ، زلزلے سے کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور مختلف حادثات میں5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔شہر میں خواتین کی جیل سے 3سو قیدیوں کے فرار ہونے کے بعدکئی علاقوں میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔بحرالکاہل کی ساحلی پٹی پرواقع لاطینی امریکا کے ملکوں پیرو ،ایکواڈور،کولمبیا ،پاناما اور کوسٹا ریکا میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ جو مزید 5 گھنٹے جاری رہے گی،چلی کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے بعد ہوائی کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

مزید خبریں :