دنیا
02 اپریل ، 2014

نائیجیریا میں خود کش حملہ ، 15 شہری ہلاک

نائیجیریا میں خود کش حملہ ، 15 شہری ہلاک

ابوجا…شمال مغربی نائیجیریا میں بوکوہرم مشتبہ جنگجوؤں کی طرف سے کیے گئے خودکش حملے میں 15 شہری ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہوگئے۔ نائیجیریا کی وزارت دفاع کے ترجمان کرس علوکون کے مطابق خودکش دھماکا ریاست بورنو کے شورش زدہ دارلحکومت میدو گوری کے نواحی علاقہ میں ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ دھماکہ میں 6 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا ۔

مزید خبریں :