پاکستان
04 اپریل ، 2014

فارورڈ بلاک گھر کا معاملہ ہے، جلد حل کرلیں گے:پرویزخٹک

فارورڈ بلاک گھر کا معاملہ ہے، جلد حل کرلیں گے:پرویزخٹک

پشاور …وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہا ہے کہ فارورڈ بلاک گھر کا معاملہ ہے، جلد حل کرلیں گے، صوبے سے فیول سرچارج وصول کرنے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ پرویزخٹک کا مزید کہنا ہے کہ صوبے کے معاملات میں عمران خان مداخلت کرتے ہیں اورنہ کوئی اور۔ ان کاکہنا تھا کہ بے اختیارکٹھ پتلی وزیراعلیٰ نہیں ہیں اورمعاملات ان کے قابو میں ہیں۔ وہ پشاورمیں جیونیوزکوانٹرویودے رہے تھے۔ انٹرویوکے دوران وزیراعلیٰ پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ ان کے صوبے کے عوام سے فیول چارجزکی وصولی کے بارے میں سپریم کورٹ نے گذشتہ روز جو فیصلہ دیا، ان کی حکومت اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بے اختیاروزیراعلیٰ نہیں اورعمران خان سمیت مرکزی قیادت میں سے کوئی بھی ان کے حکومتی معاملات میں مداخلت نہیں کررہا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی جماعت میں فارورڈ بلاک بننا ان کے گھر کا معاملہ ہے جسے وہ حل کرلیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کے حوالے سے ان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا ہے زیرحراست لوگوں کو پولیس مقابلے میں مارے جانے کے خدشات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت میں ایسی کسی کاروائی کی گنجائش نہیں۔

مزید خبریں :