پاکستان
04 اپریل ، 2014

حکومتی کمیٹی اور طالبان کمیٹی کے درمیان ملاقات آج ہوگی

حکومتی کمیٹی اور طالبان کمیٹی کے درمیان ملاقات آج ہوگی

اسلام آباد… طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان کمیٹی کے درمیان آج سہ پہرچاربجے اورہفتے کے روز بھی ملاقات ہونی ہے، رکن طالبان رابطہ کارکمیٹی مولانا یوسف شاہ نے یہ بات جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ حکومتی اور طالبان کمیٹی کے اجلاس میں مولانا سمیع الحق شرکت کریں گے۔وزیرداخلہ کی مصروفیات کے باعث آج ہونے والے اجلاس کے وقت میں ردوبدل کا امکان ہے، ہماری اپیل ہے کہ مذاکرات کے عمل میں تیزی لائی جائے تاکہ ملک میں پائیدار امن کے لیے راہ ہموار ہو۔


مزید خبریں :