04 اپریل ، 2014
گڑھی خدا بخش…پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کی چئیرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے گلے میں پھانسی کاپھنداڈالنے والے ہاتھ پاکستانی ہی تھے، وہ ہاتھ نوازشریف کی پارٹی میں بھی ہیں، زرداری کی پارٹی میں بھی اورتحریک انصاف میں بھی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی 35ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کے تحت جلسہ ہوا۔ پارٹی کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو کو اس لئے پھانسی دی گئی کیونکہ وہ عوام کی آواز تھے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کے قتل سے امریکا خوش تھا لیکن قتل پاکستانی ہاتھوں نے کیا۔غنویٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ مشرف نے ملک کے ساتھ غداری کی لیکن ا ?ج کی حکومت بھی اتنی ہی غدارہے جتنی مشرف کی تھی۔ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ وہ سندھو دیش کی حامی نہیں لیکن سندھی عوام کے حقوق اوران کے اختیارکی حامی ہیں،شہیدوں کی فہرست میں بشیر خان قریشی،مقصود قریشی اورسلمان ودھو کا اضافہ ہوگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ظالموں کے خلاف مسلسل جدوجہدکرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہیں۔