پاکستان
04 اپریل ، 2014

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس،چیئرمین کی افسران پر برہمی

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس،چیئرمین کی افسران پر برہمی

اسلام آباد… نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نیب افسران پر برہم ہوگئے۔ قمرزمان چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب کی موجودہ کارکردگی قابل اطمینان نہیں، ادارے کا نام بدنام کیا جارہا ہے۔ قمرزمان چوہدری نے ہدایت کی کہ واضح شواہد کے حامل کسی شخص کو نہ چھوڑا جائے جبکہ کسی بے گناہ شخص کو نہ چھیڑا جائے۔ نیب اعلامیے کے مطابق وزارتِ ہاوٴسنگ میں 746افرادکی بھرتی کیخلاف ریفرنس تفتیش کے لیے واپس بھجوادیا گیا ہے نیز نیب ایگزیکٹو بورڈ نے بینک آف پنجاب کے 2کیسز کی انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔

مزید خبریں :