پاکستان
04 اپریل ، 2014

چوہدری نثار نے مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہفتے کو طلب کرلیا

چوہدری نثار نے مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہفتے کو طلب کرلیا

اسلام آباد…وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے حکومتی اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہفتے کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق اجلاس میں حکومتی اور طالبان شوریٰ کے درمیان آیندہ کے مذاکرات کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں مذاکرات کے لیے ملاقات کے دن کا بھی تعین کیا جائے گا، وزارت داخلہ کے مطابق حکومتی کمیٹی کی طالبان شوریٰ کے ساتھ آیندہ ملاقات میں مثبت پیش رفت کا امکان ہے۔

مزید خبریں :