04 اپریل ، 2014
کراچی …کراچی کے علاقوں گلشن اقبال اور خداداد کالونی میں ٹارگٹ کر کے ایک معمر شخص سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 13ڈی میں نامعلوم افراد نے مدینہ مسجد کے قریب فائرنگ کر کے 70 سالہ غلام نبی بٹ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، حکام کے مطابق مقتول کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا تاہم اس کی وجوہات فوری طور پر نہیں بتائی جاسکتی۔ مقتول کا ایک بیٹا سیاسی جماعت کا کارکن بھی رہ چکا ہے۔ خداداد کالونی چورنگی کے قریب موٹرسائیکل مکینک کی دکان پر کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے دکان پر ملازم نوجوان مکینک جاں بحق ہوگیا۔