پاکستان
04 اپریل ، 2014

دو ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں دو سو ارب کا اضافہ ہوا،گورنر پنجاب

لاہور…گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے سے رواں سال پہلے دو ماہ کی ٹیکسٹائل برآمدات میں دو ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس آفریدی نے گورنر ہاوٴس لاہور میں گورنر پنجاب سے ملاقات کی،اس موقع پر چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اگر ٹیکسٹائل برآمدات کو موجودہ حالات کے مطابق وسعت دی جائے تو پاکستان کو کسی قرضے کی ضرورت ہو گی نہ ہی کسی امداد کی،گورنر کا کہنا تھا کہ زرعی ملک ہونے کے ناطے کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے پر بھی خصوصی توجہ دینا ہو گی، ایک نجی سکول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ حکومت بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی،تعلیم کے شعبے میں ترقی کئے بغیر ملکی ترقی کا خواب ادھورا ہے،تعلیمی بجٹ دو فیصد سے بڑھا کر چار فیصد ہونا خوش آئند ہے۔

مزید خبریں :