04 اپریل ، 2014
بنوں…بنوں میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے بچی اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق شہباز شاہ شیخان میں جائیداد کے تنازع پر دو چچا زاد خاندانوں میں فائرنگ سے خاتون اور بچی سمیت 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ،جاں بحق اور زخمیوں کو بنوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچا دیا گیا۔ جا ں بحق ہونیوالوں میں ایک فریق سے ماں بیٹی اور چار بیٹے شامل ہیں جبکہ دوسرے فریق سے 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔