پاکستان
05 اپریل ، 2014

گیلانی اور تاثیر کے بیٹوں کی معلومات طالبان نے فراہم نہیں کی،پروفیسر ابراہیم

 گیلانی اور تاثیر کے بیٹوں کی معلومات طالبان نے فراہم نہیں کی،پروفیسر ابراہیم

پشاور…طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات ہورہی ہے، جس میں قیدیوں کی رہائی اور طالبان قیادت کے ساتھ دوسری ملاقات کے لئے وقت اور جگہ کا تعین کیا جائے گا،طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے جیونیوز کو بتایا کہ مشترکہ اجلاس میں طالبان قیادت کے ساتھ دوسری اہم ملاقات کیلئے وقت اور مقام سے متعلق بات چیت ہوگی ،ان کاکہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے دس اپریل کے بعد بھی جنگ بندی میں توسیع ہوگی،انھوں نے بتایا کہ یوسف رضاگیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں سے متعلق طالبان نے کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں، پولیٹیکل انتظامیہ اورحکومت نے جو 19 افراد رہا کئے ہیں اس کے بارے میں علم نہیں کہ وہ کون لوگ ہیں۔

مزید خبریں :