05 اپریل ، 2014
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ سابق صدرجنرل پرویزمشرف کے معاملے کوذاتی پسندناپسند کے بجائے مکمل میرٹ اورقومی مفاد کے تحت حل کرنے کی کوشش کی جائے،الطاف حسین نے ان خیالات کااظہار لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کی تقریب میں کیا ، متحدہ کے قائد کا کہناتھا کہ پاکستان کو داخلی وخارجی بحرانوں کا سامنا ہے ،ملک کوانتشار اورنفاق میں مبتلا کرنے کے اقدام سے ہرممکن گریز کیا جائے ،الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان اس وقت سفارتی محاذ پر تنہا ہے اور پاکستان سے محبت کے دعویدار بھی پاکستان سے مخلص نہیں۔