پاکستان
06 اپریل ، 2014

اوباڑو: واحد قیدی تھانے کی چھت توڑ کر فرار،غفلت پر3اہلکار گرفتار

اوباڑو: واحد قیدی تھانے کی چھت توڑ کر فرار،غفلت پر3اہلکار گرفتار

اوباڑو…اوباڑو میں تھانے سے قتل اور ڈکیتی کا ملزم فرار ہونے پر تین اہلکاروں کو گرفتار جبکہ ہیڈمحرر کو معطل کردیا گیا،پولیس کے مطابق اوباڑو کے نواحی تھانے کھمبڑا سے گزشتہ رات مختیار احمد عرف مکو چاچڑ نامی ڈاکو حوالات کی چھت توڑ کر فرار ہوگیا۔ڈاکو مختلف تھانوں میں 30 سے زائد قتل ، اغوا ، ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا، جبکہ حکومت سندھ نے اس کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کر ررکھی ہے ۔ڈاکو کے فرار ہونے کے بعد تھانے کا 15 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل عملہ بھی بھاگ گیا۔میڈیا ٹیم جب تھانے پہنچی تو وہاں بچے موج مستی کررہے تھے۔غفلت برتنے پر 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ہیڈ محرر کو معطل اور ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :