06 اپریل ، 2014
ڈھاکا…ورلڈٹی ٹوئنٹی 2014کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کومیچ میں فتح کے لئے 131رنز کا ہدف دیا ہے ،ویرات کوہلی77رنزبناکرنمایاں رہے تاہم سری لنکا کے بولرز نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اورآخری4اوورمیں صرف19رنز دیئے۔روہت شرما29اور یووراج سنگھ11رنز بنا کربھارت کی جانب سے دیگر نمایاں بیٹسمین رہے۔سری لنکا نے ٹاس جیت کربھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ،بھارت نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اس کے باوجود بھارت کی پہلی وکٹ صرف4رنز پر گر گئی، روہت شرما اور ویرات کوہلی نے دوسری وکٹ پر60رنز بنائے،64کے اسکور پر دوسری وکٹ گر گئی،آؤٹ ہونے والے بیٹسمین روہت شرما تھے، انہوں نے 29رنز بنائے،دوسری جانب ویرات کوہلی کا بلہ رنز اگلتا رہا، انہوں نے 58گیندوں پر77رنز کی اچھی اننگ کھیلی ان کی اننگ میں5چوکے اور4چھکے شامل تھے وہ اننگ کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہو ئے ۔سری لنکا کی جانب سے کالوسیکارا،میتھیوز اور رنگانا ہیراتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔