06 اپریل ، 2014
چکوال…چکوال میں گزشتہ روز حادثے میں جاں بحق 18 افراد کی تدفین سرگودھا میں کردی گئی، جاں بحق افراد میں نوبیاہتا 4 دولہے اور ایک دلہن بھی شامل ہے ،سرگودھا میں صبح سے ہی آسمان روتا رہا لیکن پھر بھی اس بدنصیب خاندان کے غم نہ دھوپایا، جس کے 18 جنازے ایک ہی وقت میں اٹھائے گئے،چکوال میں حادثے کا شکار افراد میں 13 نوبیاہتا جوڑے بھی شامل تھے، جو شادی کے بعد، خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ پیر کھارادرباہ حاضری دینے جارہے تھے،واکس پاپس خواتین کے روتے ہوئے،جاں بحق افراد میں 4 دولہے اور ایک دلہن بھی شامل تھی، تمام افراد کو سرگودھا کے گاوٴں چھوٹا ساہیوال میں سپردخاک کیا گیا، گزشتہ روز چکوال میں مارٹن کلاں کے مقام پر منی ٹرک کھائی میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے تھے۔