06 اپریل ، 2014
کراچی…سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہارالحسن نے گارڈن ویسٹ کے علاقے میں بینک اورشہریوں کے لاکرزلوٹنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہرمیں پولیس، رینجرز،ایف سی اوردیگراداروں کے ہزاروں اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود بینک ڈکیتیوں، لوٹ مار اوراغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ گارڈن ویسٹ کے علاقے میں بینک کے لاکرزسے شہریوں کی عمربھرکی جمع پونجی لوٹ لی گئی۔انہوں نے گورنرسندھ ، وزیراعلیٰ سندھ اورپولیس ورینجرزکے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ شہرمیں بینک ڈکیتیوں اورلوٹ مار کی بڑھتی ہوئی واردارتوں کافوری نوٹس لیاجائے اور گارڈن ویسٹ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ڈاکوؤں کوفی الفورگرفتارکیاجائے اور جن شہریوں کے لاکرزلوٹ لئے گئے ان کے نقصانات کاازالہ کیاجائے۔