06 اپریل ، 2014
کراچی…مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی داخلہ اور خارجہ پالیسی درست نہیں ، ریاست کبھی بھی دہشت گردوں کے سامنے سرنہیں جھکاتی۔پاک محرم ہال کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھاکہ حکومت پالیسیاں درست کرے لیکن صورت حال یہ کہ دہشت گردوں کے نازاور نخرے اٹھائے جارہے ہیں۔