06 اپریل ، 2014
لاہور…چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 57فیصد عوام کی جانب سے امن وامان کی صورت کو اطمینان بخش قرار دینے پر خیبر پختونخوا حکومت کو مبارک باد پیش کی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حالیہ گیلپ سروے میں خیبر پختونخوا کے 57 فیصد عوام نے امن و امان کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔جب کہ سروے کے مطابق پنجاب کے 27 فیصد، سندھ کے 26 فیصد اور بلوچستان کے 8 فیصد لوگ امن و امان کی صورت حال سے مطمئن ہیں۔جس پر عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سروے کے نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام کو بنیادی سہولیات تک رسائی حاصل ہے۔