06 اپریل ، 2014
فیصل آباد…فیصل آباد میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے ،شہریوں نے ایک ڈاکو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔اسپتا ل میں ایک زخمی کی حالت نازک ہے، پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک ایک پیٹرول پمپ پر تین مسلح ڈاکووں نے سیلز میں سے رقم چھننے کی کوشش کی تو اس نے مزاحمت کر دی جس پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں اکر ایک رکشہ ڈارئیور اور سکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ فرار ہونیو الے ڈاکوؤں میں سے ایک کو شہریوں نے موقعہ پر ہی پکڑ لیا اور زخموں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بیان کی جا تی ہے جبکہ پکڑے گئے ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔