06 اپریل ، 2014
اسلام آباد…پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینٹ کے قائد ایوان راجہ ظفرالحق کا کہنا ہے کہ شام کا مسئلہ اگرحل نہ ہوا تو پوری مسلم دنیا پر اس کے تباہ کن اثرات ہوں گے ۔اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ شام کی بگڑتی ہو ئی صورت حال سے مسلم دنیا میں فرقہ واریت کو ہو ا مل رہی ہے، کوئی بین الاقوامی شخصیت ایسی نہیں جو اس معاملے میں ثالثی کاکردار ادا کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی مسلم دنیا کی بہتری اور ترقی میں اب تک کوئی کردار ادا نہیں کر سکی۔