06 اپریل ، 2014
رحیم یار خان…رحیم یار خان سے متصل چولستان میں دھوپ اور گرمی کی شدت، انسانوں اور مویشیوں کو پھر ستانے لگی۔ حکومت کی جانب سے بعض علاقوں میں ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جارہا ہے تاہم چولستان کے بیشتر حصوں میں پانی کی شدید قلت ہے۔چولستان کے اس حصے میں ڈھائی لاکھ کے قریب نفوس رہتے ہیں۔ جو ان دنوں ملک کیدیگر صحرائی علاقوں کی طرح خشک سالی سے متاثر ہے۔ پانی کے ذخائرجنہیں مقامی زبان میں ٹوبے کہا جاتا ہے، ان میں پانی کی جگہ تپتی ہوئی ریت بھری ہوئی ہے۔ لوگ اپنے مویشیوں کے ساتھ شہری علاقوں کی جانب نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔